ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلگاوی اور بلاری میں فورنسک لیاب قائم کی جائیں گی:وزیر داخلہ ارگا گنا نیندرا

بیلگاوی اور بلاری میں فورنسک لیاب قائم کی جائیں گی:وزیر داخلہ ارگا گنا نیندرا

Mon, 24 Jan 2022 12:14:13    S.O. News Service

شیموگہ، 24؍جنوری (ایس او نیوز) ریاست میں بیلگاوی اور بلاری ضلع میں نئیے فورنسک لیب قائم کی جائیں گی،اس کے علاوہ تقریباً 200 ماہرین کا تقرر عمل میں لایاجائے گا۔ریاست کے تمام ا ضلاع میں یہ ماہرین کام انجام دیں گے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے داخلہ ارگا گنا نیندرانے کہی۔

انہوں نے یہاں شہر میں گذشتہ روز پریس ٹرسٹ ہال میں منعقدہ مباحثہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کئی معاملات زیر التو ہیں،اس لئے ہر ضلع میں ایک فورنسک لیاب قائم کرنے کے بارے میں غور کیاجارہاہے،مگر فورنسک لیاب قائم کرنے کیلئے بہت ساری رقم درکارہے۔کووڈ کی وجہ سے تمام منصوبوں میں تاخیر ہورہی ہے۔ان سب باتوں کو نظر میں رکھتے ہوئے حکومت آئندہ دنوں فیصلہ کرے گی۔اسی کے پیش نظر فی الحال 200 ماہرین کا تقرر عمل میں لایاگیاہے اور انہیں تربیت بھی دی جارہی ہے۔لیب کے قیام سے جرائم کے حادثا ت پیش آنے کے چندہی گھنٹوں میں ثبوت اکٹھاکرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر بننے کے بعد سپاری ٹاسک فورس کا کام کم نہیں کیاہے،سپاری صحت کیلئے مضر ہے،اس جملے کو فہرست سے نکالنے کیلئے مسلسل کوشش جاری ہے۔بنگلور کے رامیاتعلیمی ادارے کی طرف سے ریسرچ رپورٹ حاصل ہونے کے فوراً بعد مرکزی حکومت کو روانہ کرکے رپورٹ عدالت میں بھی پیش کردی جائے گی۔

ارگاگنانیندرانے کہا کہ آبپاشی کے منصوبوں کے تعلق سے حکومت لاپروائی نہیں برت رہی ہے۔کوروناکی وجہ سے کئی کاموں میں تاخیر ہوئی ہے۔بھدرااپر پراجیکٹ منصوبے کا بھی آغاز ہونے والاہے۔جیل سے غنڈہ عناصر کی طرف سے دھمکیاں دئے جانے کے معاملات پر قابوپانے کیلئے پرپنااگراہاراجیل میں موبائل جامر نصب کرنے کے بارے میں غور کیاجارہاہے۔ موبائل جامر نصب کرنے کاکام کافی مہنگاہے،اس لئے چند مقامات پر ہی اسے لگایاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ صدام نامی مشتبہ دہشت گرد پرپنااگراہار ا جیل سے غنڈہ ہیبٹ منجاکے نام سے دھمکیاں دے کر صنعت کاروں سے رقم وصول کررہاتھا،اس معاملے میں بھٹکل سے ملزموں کو گرفتارکیاگیا ہے۔

آئی پی ایس آفیسر روی ڈی چنانور کے خلاف لگائے گئے الزاما ت کے تعلق سے انہیں تفصیلی جانکاری نہیں ہے،اس بار ے میں اگر ضروری ثبوت پیش کئے جائیں تو تحقیقات کرائی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں گانجہ کی فروخت کے معاملات بڑھتے جارہے ہیں،ان پر قابوپانے کیلئے محکمہ پولیس کی طرف سے جدوجہد کی جارہی ہے۔زیادہ تر گانجہ پڑوسی آندھرا پردیش سے یہاں لایاجارہاہے،اس ریکٹ کا پتہ لگاکر اسے جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اب تک 172/افراد کے خلاف مقدمے درج کئے گئے ہیں اور 2کوئنٹل سے زیادہ گانجہ ضبط کیاگیاہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شیموگہ میں پولیس کمشنریٹ کے قیام کا مطالبہ کیاجارہاہے،اس کیلئے آبادی کا حساب لگاکر اور چند قانونی رکاوٹیں ہیں، انہیں حل کرنے کے بعد ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

اس مباحثہ پروگرام میں پریس ٹرسٹ کے صدر این منجوناتھ، میڈیا اکیڈمی کے رکن گوپال ایس یڈگیرے، صحافی ناگراج نیرگے اور دیگر شریک تھے۔


Share: